TRUE

Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
TO-LEFT
HIDE_BLOG

تازہ ترین:

latest

Ads Place

قرآن میں ریاضیاتی معجزہ

  قرآن میں ریاضیاتی معجزہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں جس چیز کو جس کے برابر کہا ہے اُن الفاظ کو بھی اتنی ہی دفعہ دُہرایاہے اورجس کو جس س...

 
قرآن میں ریاضیاتی معجزہ

اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں جس چیز کو جس کے برابر کہا ہے اُن الفاظ کو بھی اتنی ہی دفعہ دُہرایاہے اورجس کو جس سے کم کہا ہے اسی نسبت سے ان الفاظ کو بھی قرآ ن مجید میں استعمال کیا گیاہے۔ اس دعوٰی کی بنیاد نہ تو اللہ تعالیٰ کے فرمان یعنی قرآن مجید میں موجودہے اورنہ ہی کسی حدیث یا صحابہ کے اقوال میں پائی جاتی ہے۔ بلکہ حال ہی میں جب کچھ مسلم اسکالرز نے اس جانب توجہ دی اور تحقیق فرمائی تو ان کو حیرت انگیز نتائج کا سامنا کرناپڑا اور ان کے سامنے قرآن مجید کا ایک اورمعجزانہ پہلو نکھر کر سامنے آگیا کہ جس کی مثال دنیا کی کسی دوسری کتاب میںملنا ناممکن ہے۔ علاوہ ازیں یہ بات برملاکہی جاسکتی ہے کہ کوئی اگر کمپیوٹر کی مددسے بھی ایسا لکھناچاہے تو نہیں لکھ سکتا۔اوریہی قران مجید کا امتیا ز اورکمال ہے۔
٭مثلاً قرآن مجید میں حضرت عیسی کی مثال حضرت آدم سے دی گئی ہے:
(اِنَ مَثَلَ عِیْسٰی عِنْدَ اللّٰہِ کَمَثَلِ اٰدَمَ ط خَلَقَہ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ قَالَ لَہ کُنْ فَیَکُوْنُ)
''اللہ کے نزدیک عیسیٰ کی مثال آدم کی سی ہے کہ اللہ نے اسے مٹی سے پیداکیا اورحکم دیا کہ ہو جااوروہ ہوگیا''(1)
معنی کے لحاظ سے یہ بات بالکل واضح ہے مگر اگر آپ قرآن مجید میں عیسیٰ کا لفظ تلاش کریں تو وہ 25مرتبہ دہرایا گیا ہے۔ اوراسی طرح آدم کا نام بھی 25دفعہ ہی قرآن میں موجودہے۔ یعنی معنی کے ساتھ ساتھ دونوں پیغمبروں کے ناموں کو بھی یکساں طور پر درج کیا گیا ہے۔
٭        اسی طرح سورة الاعراف میں ارشاد باری تعالیٰ ہے :
''اور اگر ہم چاہتے تو ان نشانیوں سے اس (کے درجات)کو بلند کردیتے مگر وہ تو پستی کی طرف جھک گیااوراپنی خواہش کے پیچھے لگ گیا۔ایسے شخص کی مثال کتے کی سی ہے کہ اگر تواس پر حملہ کرے تو بھی ہانپتا ہے اور نہ کرے تو بھی ہانپتا ہے، یہ ان لوگوں کی مثال ہے جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلادیا ''(2)
یہ کلمہ ''اَلَّذِیْنَ کَذَّبُوْا بِاٰ یٰتِنَا'' یعنی جو ہماری نشانیوںکو جھٹلاتے ہیں''قرآن مجید میں 5دفعہ آیا ہے جبکہ ''کَلْب''یعنی کتے کانام بھی پورے قرآن میں 5دفعہ ہی دہرایا گیا ہے۔
٭        اسی طرح سورة ''فاطر''میں فرمایا کہ
''اندھیرا اورروشنی ایک جیسے نہیں ہیں ''(3)
اب اندھیرے کو عربی میں ''ظلمت''کہتے ہیں اورقرآن میں یہ لفظ 23مرتبہ دہرایا گیا ہے۔ جبکہ لفظ روشنی یعنی ''نور'' ،کو 24مرتبہ دہرا یا گیا ہے۔ (4)
٭        قرآن مجید میں''سَبْعَ سَمٰوٰت''یعنی سات آسمانوں کا ذکر 7مرتبہ ہی ہوا ہے۔ نیز آسمانوں کے بنائے جانے کے لیے لفظ ''خَلَقَ''بھی 7مرتبہ ہی دہرایا گیاہے۔
٭        لفظ ''یَوْم''یعنی دن 365مرتبہ ،جبکہ جمع کے طورپر ''یَوْمَیْن یا اَیَّام''30مرتبہ اورلفظ ''شَھْر''یعنی مہینہ 12دفعہ دہرایا گیاہے۔
٭        لفظ ''شَجَرَہْ''یعنی درخت اورلفظ ''نَبَّات''یعنی پودے ،دونوں یکساں طورپر 26مرتبہ ہی دہرائے گئے ہیں۔
٭        لوگوں کو ان کے اعمال کے مطابق ''انعام ''دینے کالفظ 117مرتبہ استعمال ہوا ہے جبکہ معاف کرنے کا لفظ ''مَغْفِرَہ'' 234مرتبہ یعنی دگنی تعداد میں استعمال ہوا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اللہ اپنے بندوں کو معاف کرنا زیادہ پسند کرتاہے۔
٭        جب لفظ ''قُل''یعنی کہو ،کو گنا گیا تو وہ 332دفعہ شمارہوا۔ جبکہ لفظ ''قَالُوا''یعنی وہ کہتے ہیں یا پوچھتے ہیں؟کو شمار کیا گیا تو وہ بھی 332مرتبہ ہی قرآن میں دہرایا گیاہے۔
٭        لفظ ''دُنْیا''اور''آخِرَتْ''،دونوں مساوی طورپر 115دفعہ ہی دہرائے گئے ہیں۔
٭        لفظ ''شَیْطَان''88مرتبہ جبکہ لفظ''مَلَائِکَہ''یعنی فرشتے کو بھی 88دفعہ ہی دہرایا گیا ہے۔
٭        لفظ ''اِیْمَان''25دفعہ اورلفظ ''کُفْر''بھی اتنی مرتبہ ہی استعمال ہوا ہے۔
٭        لفظ ''جَنَّتْ''اورلفظ ''جَھَنَّم''یکساں تعداد میں یعنی 77مرتبہ دہرائے گئے ہیں۔
٭        لفظ ''زَکَوٰة''یعنی پاک کرنا،کو قرآن مجید میں 32دفعہ دہرایاگیا ہے جبکہ لفظ ''بَرَکَاة''یعنی برکت کو بھی 32دفعہ ہی استعمال کیا گیا ہے۔
٭        لفظ ''اَلْاَبْرَار''یعنی نیک لوگ کو 6دفعہ دہرایا گیا ہے اس کے مقابلہ میں لفظ ''اَلْفُجَّار''یعنی برے لوگ یا گنہگارلوگ،کو صرف 3مرتبہ دہرایا گیاہے۔
٭        لفظ ''خَمَرْ''یعنی شراب قرآن میں 6مرتبہ استعمال ہوا ہے جبکہ لفظ ''سَکَارٰی''یعنی نشہ یا شراب پینے والا،بھی 6مرتبہ ہی دہرایا گیا ہے۔
٭        لفظ ''لِسَان''یعنی زبان کو 25دفعہ لکھا گیا ہے اورلفظ ''خِطَاب''یعنی بات یا کلام ،کوبھی 25مرتبہ ہی دہرا یا گیا ہے۔
٭        لفظ ''مَنْفَعْہ''یعنی فائدہ ،اوراس کے متضادلفظ ''خُسْرَان''یعنی خسارہ ،نقصان'کو بھی یکساں طورپر 50,50مرتبہ ہی دہرایاگیا ہے۔
٭        لفظ ''مَحَبَّہ''یعنی دوستی اورلفظ ''طَاعَہ''یعنی فرمانبرداری''دونوں مساوی طورپر 83مرتبہ ہی دہرائے گئے ہیں۔
٭        لفظ ''مُصِیْبَة''یعنی تکلیف یا غم ،75مرتبہ استعمال ہواہے اورلفظ ''شُکْر''یعنی شکر گزارہونا ' حق بات کو ماننا،بھی 75مرتبہ ہی دہرایا گیا ہے۔
٭        لفظ''اِمْرَأة''یعنی عورت اورلفظ ''رَجُل''یعنی مرد یا آدمی ،دونوں یکساں طورپر 23,23مرتبہ ہی دہرائے گئے ہیں۔قرآن مجید میں ان الفاظ کا اتنی مرتبہ دہرانا بڑا دلچسپ اورحیران کُن ہے۔ کیونکہ جدید سائنس کے مطابق انسانی جنین کی تشکیل میں بھی 46کروموسومز حصہ لیتے ہیں اوران میں 23کروموسومز ماں کے اور23ہی باپ کے ہوتے ہیں اوریہ مرد کے جرثومے اورعورت کے بیضے میں موجودہوتے ہیں۔چنانچہ قرآن مجیدمیں دہرائے گئے ان الفا ظ کی جدید سائنس کے ساتھ مطابقت بڑی معنی خیز ہے۔
٭        لفظ ''صَلَوَات'' یعنی نمازیں ،5دفعہ دہرایا گیا ہے جبکہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو دن رات میں کُل پانچ نمازیں ہی پڑھنے کا حکم دیا ہے۔
٭        اللہ تعالیٰ نے لفظ ''اَلْاِنْسَان''یعنی آدمی ،بشرکا لفظ 65مرتبہ دہرایا ہے۔ جبکہ انسان کی تشکیل کے سب مراحل کو بھی اتنی ہی دفعہ دہرایا ہے۔ ان مراحل کی تفصیل درج ذیل ہے۔
تُرَاب (مٹی) 
17 دفعہ
نُطْفَہ (منی کا قطرہ یا بوند)
12 دفعہ
عَلَقَ (جمے ہوئے خون کا لوتھڑا)
6دفعہ
مُضْغَہ (بوٹی)   
3  دفعہ
عِظَام (ہڈیاں)
15 دفعہ
لَحْم (گوشت)  
12 دفعہ
مجموعہ  
65 دفعہ
اس لیے ان الفاظ کے درمیان مطابقت بھی بڑی معنی خیز ہے۔
٭        لفظ ''اَرْض''یعنی زمین کو قرآن مجیدمیں 13دفعہ دہرایا گیا ہے۔ جبکہ لفظ ''بَحْر''یعنی سمندریاد ریا ،کو 32دفعہ دہرایا گیاہے۔ان دونوں کا مجموعہ 45بنتاہے۔
چنانچہ ان کی نسبت کومعلوم کرنے کے لیے زمین اورسمندرکے انفرادی عدد کو ان دونوں کے مجموعے سے تقسیم کرتے ہیں تو درج ذیل نتیجہ سامنے آتاہے۔
زمین کے لیے        100 = 28.888888889% 13/45
 سمندر کے لیے        100 = 71.111111111% 32/45
درج بالا حاصل ہونے والا نتیجہ جدید سائنس کے عین مطابق ہے۔ جس کے مطابق بھی زمین پر 71%پانی جبکہ 29%خشکی پائی جاتی ہے۔(5)



مذکورہ بالا تفصیل پر غوروخوض کے بعد یہ حقیقت اظہر من الشمس ہوجاتی ہے کہ قرآن مجید کا حسابی نظام اتنا پیچیدہ مگر منظم ہے کہ یہ انسانی عقل کے بس کی بات نہیں ،لاریب تمام جن وانس مل کر بھی ایسی بے مثال محیرالعقول کتاب تیارنہیں کرسکتے۔ حالاتِ حاضرہ پر نظر ڈالیں توآپ کو معلوم ہو گا کہ اس وقت شام ،دمشق،مصر اورعراق وغیرہ میں لاکھوں عیسائی اوریہودی ایک اندازے کے مطابق 1کروڑ 40لاکھ کے قریب موجود ہیں،جن کی مادری زبان عربی ہے جو عربی زبان میں نثر لکھنے پر قادرہیںجن کی ادارت میں اخبار اوررسائل اشاعت پذیر ہیں،ان میں ایسے ایسے ادیب اورماہر لسانیات ہیں جنہوں نے لغات ِ عربیہ پر نظرالمحیط،المنجد،اقرب الموارد اورالمحیط جیسی ضخیم کتابیں لکھ ڈالیں مگر وہ تورات،زبوراورانجیل کے بارے میں اس قسم کے کمپیوٹر ائزڈنظام نہ پیش کرسکے۔ یوںمحسوس ہوتاہے کہ قدرت نے یہ نظام ازل ہی سے قرآن مجید کے لیے مختص فرمادیاتھاجس کااظہار اب کمپیوٹر کے زمانے میں ہواہے۔
موٴلف ۔ طارق اقبال سوہدروی۔  جدہ ۔ سعودی عرب

حواشی
(1)۔سورة آل عمران (3-59)                      
(2)۔الاعراف ، 7: 176
(3)۔فاطر ،  (35:20)
(4)۔   IS QUR'AN WORD OF GOD  PART II (A lecture by Dr. Zakir Naik  
(5)۔ http://www.miraclesofthequran.com/index2.html

12 تبصرے

  1. دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنی رائے کا اظہار کریں ۔شکریہ

    جواب دیںحذف کریں
  2. پیارے بھائی

    قرآن میں ارض چار سو ساٹھ بار آیا ہے

    جبکہ آپ کہہ رہے ہیں کہ

    ارض تیرہ بار دہرایا گیا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. بحر اکتالیس بار قرآن میں آیا ہے

    جبکہ آپ نے کہا ہے کہ بحر کا لفظ

    بتیس بار دھرایا گیا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. محترم میں نے اس کا حوالہ دیا تھا۔ یہ بات ہارون یحٰیی صاحب کی وب سائٹ سے لی گئی ہے۔ کیاآپ مجھے ان آیات کی فہرست بھیج سکتے ہیں کہ جس میں اتنی دفعہ یہ لفظ ہو ۔ یہ بات آپ اس لنک پر دیکھ سکتے ہیں۔ اور یہ بات اور بھی کئی محقیقین نےکہی ہے۔ لنک یہ ہے۔

      http://www.miraclesofthequran.com/mathematical_01.html

      حذف کریں
  4. آپ جو کام کر رہے ہیں میں اسکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں

    میری آپ سے استدعا ہے کہ

    آپ جو بھی پوسٹ کریں پہلے اس کی تصدیق کیا کریں

    آپ نے جو لنک دیا ہے میں نے اسکو اوپن نہیں کیا کیونکہ

    پہلے میں آپکو اپنی بات کی تصدیق کرواؤنگا۔

    اس کے بعد آپ مجھے بتایئے گا کہ اس لنک کی کیا اہمیت رہ جاتی ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. لنک بھی سند ہے کیا ۔۔۔۔۔یہاں اور لنک میں جو دعوئ کیا گیا ہے اسے ویری فائی کیا جانا چاہیے ۔۔۔۔۔۔اگر دعوئ درست ہے تو لنک کی بھی حاجت نہیں اور اگ گنتی کے بعد دعوئ غلط ثابت ہوتا ہے تو بھلے بے شمار لنکس ہوں بے شمار یہ دعوئ کرنے والے ہوں دعوئ پھر بھی غلط ہی ہوگا ۔۔۔۔۔۔دعوئ کی سچائی کا معیار یہ کبھی نہیں ہوتا کہ کس نے دعوئ کیا ہے یا کتنے لوگوں نے دعوئ کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

      حذف کریں

  5. 1

    وَإِذْ فَرَقْنَا بِكُمُ الْبَحْرَ فَأَنجَيْنَاكُمْ وَأَغْرَقْنَا آلَ فِرْعَوْنَ وَأَنتُمْ تَنظُرُونَ
    سورہ البقرہ آیت نمبر 50

    2

    إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَاخْتِلاَفِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَالْفُلْكِ الَّتِي تَجْرِي فِي الْبَحْرِ بِمَا يَنفَعُ النَّاسَ وَمَا أَنزَلَ اللّهُ مِنَ السَّمَاءِ مِن مَّاءٍ فَأَحْيَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَبَثَّ فِيهَا مِن كُلِّ دَآبَّةٍ وَتَصْرِيفِ الرِّيَاحِ وَالسَّحَابِ الْمُسَخِّرِ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالأَرْضِ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَعْقِلُونَ
    سورہ البقرہ آیت نمبر164

    3

    أُحِلَّ لَكُمْ صَيْدُ الْبَحْرِ وَطَعَامُهُ مَتَاعًا لَّكُمْ وَلِلسَّيَّارَةِ وَحُرِّمَ عَلَيْكُمْ صَيْدُ الْبَرِّ مَا دُمْتُمْ حُرُمًا وَاتَّقُواْ اللّهَ الَّذِيَ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ
    سورہ المائدہ آیت نمبر 96

    4

    وَعِندَهُ مَفَاتِحُ الْغَيْبِ لاَ يَعْلَمُهَا إِلاَّ هُوَ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ وَمَا تَسْقُطُ مِن وَرَقَةٍ إِلاَّ يَعْلَمُهَا وَلاَ حَبَّةٍ فِي ظُلُمَاتِ الْأَرْضِ وَلاَ رَطْبٍ وَلاَ يَابِسٍ إِلاَّ فِي كِتَابٍ مُّبِينٍ
    سورہ الانعام آیت نمبر 59

    5

    قُلْ مَن يُنَجِّيكُم مِّن ظُلُمَاتِ الْبَرِّ وَالْبَحْرِ تَدْعُونَهُ تَضَرُّعاً وَخُفْيَةً لَّئِنْ أَنْجَانَا مِنْ هَـذِهِ لَنَكُونَنَّ مِنَ الشَّاكِرِينَ
    سورہ الانعام آیت نمبر 63

    6

    وَهُوَ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ النُّجُومَ لِتَهْتَدُواْ بِهَا فِي ظُلُمَاتِ الْبَرِّ وَالْبَحْرِ قَدْ فَصَّلْنَا الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ
    سورہ الانعام آیت نمبر97

    7

    وَجَاوَزْنَا بِبَنِي إِسْرَآئِيلَ الْبَحْرَ فَأَتَوْاْ عَلَى قَوْمٍ يَعْكُفُونَ عَلَى أَصْنَامٍ لَّهُمْ قَالُواْ يَا مُوسَى اجْعَل لَّنَا إِلَـهًا كَمَا لَهُمْ آلِهَةٌ قَالَ إِنَّكُمْ قَوْمٌ تَجْهَلُونَ
    سورہ الاعراف آیت نمبر138

    8

    وسْأَلْهُمْ عَنِ الْقَرْيَةِ الَّتِي كَانَتْ حَاضِرَةَ الْبَحْرِ إِذْ يَعْدُونَ فِي السَّبْتِ إِذْ تَأْتِيهِمْ حِيتَانُهُمْ يَوْمَ سَبْتِهِمْ شُرَّعاً وَيَوْمَ لاَ يَسْبِتُونَ لاَ تَأْتِيهِمْ كَذَلِكَ نَبْلُوهُم بِمَا كَانُوا يَفْسُقُونَ
    سورہ الاعراف آیت نمبر 163

    9

    هُوَ الَّذِي يُسَيِّرُكُمْ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ حَتَّى إِذَا كُنتُمْ فِي الْفُلْكِ وَجَرَيْنَ بِهِم بِرِيحٍ طَيِّبَةٍ وَفَرِحُواْ بِهَا جَاءَتْهَا رِيحٌ عَاصِفٌ وَجَاءَهُمُ الْمَوْجُ مِن كُلِّ مَكَانٍ وَظَنُّواْ أَنَّهُمْ أُحِيطَ بِهِمْ دَعَوُاْ اللّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ لَئِنْ أَنجَيْتَنَا مِنْ هَـذِهِ لَنَكُونَنِّ مِنَ الشَّاكِرِينَ
    سورہ یوسف آیت نمبر22

    10
    وَجَاوَزْنَا بِبَنِي إِسْرَائِيلَ الْبَحْرَ فَأَتْبَعَهُمْ فِرْعَوْنُ وَجُنُودُهُ بَغْيًا وَعَدْوًا حَتَّى إِذَا أَدْرَكَهُ الْغَرَقُ قَالَ آمَنتُ أَنَّهُ لاَ إِلِـهَ إِلاَّ الَّذِي آمَنَتْ بِهِ بَنُو إِسْرَائِيلَ وَأَنَاْ مِنَ الْمُسْلِمِينَ
    سورہ یوسف آیت نمبر 90

    جواب دیںحذف کریں
  6. 11

    اللّهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَأَنزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَخْرَجَ بِهِ مِنَ الثَّمَرَاتِ رِزْقًا لَّكُمْ وَسَخَّرَ لَكُمُ الْفُلْكَ لِتَجْرِيَ فِي الْبَحْرِ بِأَمْرِهِ وَسَخَّرَ لَكُمُ الْأَنْهَارَ
    سورہ ابراہیم آیت نمبر 32

    12

    وَهُوَ الَّذِي سَخَّرَ الْبَحْرَ لِتَأْكُلُواْ مِنْهُ لَحْمًا طَرِيًّا وَتَسْتَخْرِجُواْ مِنْهُ حِلْيَةً تَلْبَسُونَهَا وَتَرَى الْفُلْكَ مَوَاخِرَ فِيهِ وَلِتَبْتَغُواْ مِن فَضْلِهِ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ
    سورہ النحل آیت نمبر14

    13

    رَّبُّكُمُ الَّذِي يُزْجِي لَكُمُ الْفُلْكَ فِي الْبَحْرِ لِتَبْتَغُواْ مِن فَضْلِهِ إِنَّهُ كَانَ بِكُمْ رَحِيمًا
    سورہ الاسراء آیت نمبر66

    14

    وَإِذَا مَسَّكُمُ الْضُّرُّ فِي الْبَحْرِ ضَلَّ مَن تَدْعُونَ إِلاَّ إِيَّاهُ فَلَمَّا نَجَّاكُمْ إِلَى الْبَرِّ أَعْرَضْتُمْ وَكَانَ الْإِنْسَانُ كَفُورًا
    سورہ الاسراء آیت نمبر 67

    15

    وَلَقَدْ كَرَّمْنَا بَنِي آدَمَ وَحَمَلْنَاهُمْ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ وَرَزَقْنَاهُم مِّنَ الطَّيِّبَاتِ وَفَضَّلْنَاهُمْ عَلَى كَثِيرٍ مِّمَّنْ خَلَقْنَا تَفْضِيلاً
    سورہ الاسراء آیت نمبر 70

    16

    وَإِذْ قَالَ مُوسَى لِفَتَاهُ لاَ أَبْرَحُ حَتَّى أَبْلُغَ مَجْمَعَ الْبَحْرَيْنِ أَوْ أَمْضِيَ حُقُبًا
    سورہ الکہف آیت نمبر60

    17

    فَلَمَّا بَلَغَا مَجْمَعَ بَيْنِهِمَا نَسِيَا حُوتَهُمَا فَاتَّخَذَ سَبِيلَهُ فِي الْبَحْرِ سَرَبًا
    سورہ الکہف آیت نمبر 61

    18

    قَالَ أَرَأَيْتَ إِذْ أَوَيْنَا إِلَى الصَّخْرَةِ فَإِنِّي نَسِيتُ الْحُوتَ وَمَا أَنسَانِيهُ إِلاَّ الشَّيْطَانُ أَنْ أَذْكُرَهُ وَاتَّخَذَ سَبِيلَهُ فِي الْبَحْرِ عَجَبًا
    سورہ الکہف آیت نمبر 63

    19

    أَمَّا السَّفِينَةُ فَكَانَتْ لِمَسَاكِينَ يَعْمَلُونَ فِي الْبَحْرِ فَأَرَدتُّ أَنْ أَعِيبَهَا وَكَانَ وَرَاءَهُم مَّلِكٌ يَأْخُذُ كُلَّ سَفِينَةٍ غَصْبًا
    سورہ الکہف آیت نمبر 79

    20

    قُل لَّوْ كَانَ الْبَحْرُ مِدَادًا لِّكَلِمَاتِ رَبِّي لَنَفِدَ الْبَحْرُ قَبْلَ أَن تَنفَدَ كَلِمَاتُ رَبِّي وَلَوْ جِئْنَا بِمِثْلِهِ مَدَدًا
    سورہ الکہف آیت نمبر 109

    جواب دیںحذف کریں

  7. 21

    وَلَقَدْ أَوْحَيْنَا إِلَى مُوسَى أَنْ أَسْرِ بِعِبَادِي فَاضْرِبْ لَهُمْ طَرِيقًا فِي الْبَحْرِ يَبَسًا لَّا تَخَافُ دَرَكًا وَلَا تَخْشَى
    سورہ طہ آیت نمبر77

    22

    أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ سَخَّرَ لَكُم مَّا فِي الْأَرْضِ وَالْفُلْكَ تَجْرِي فِي الْبَحْرِ بِأَمْرِهِ وَيُمْسِكُ السَّمَاءَ أَن تَقَعَ عَلَى الْأَرْضِ إِلَّا بِإِذْنِهِ إِنَّ اللَّهَ بِالنَّاسِ لَرَؤُوفٌ رَّحِيمٌ
    سورہ الحج آیت نمبر 65

    23

    أَوْ كَظُلُمَاتٍ فِي بَحْرٍ لُّجِّيٍّ يَغْشَاهُ مَوْجٌ مِّن فَوْقِهِ مَوْجٌ مِّن فَوْقِهِ سَحَابٌ ظُلُمَاتٌ بَعْضُهَا فَوْقَ بَعْضٍ إِذَا أَخْرَجَ يَدَهُ لَمْ يَكَدْ يَرَاهَا وَمَن لَّمْ يَجْعَلِ اللَّهُ لَهُ نُورًا فَمَا لَهُ مِن نُّورٍ
    سورہ النور آیت نمبر 40

    24
    وَهُوَ الَّذِي مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ هَذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ وَهَذَا مِلْحٌ أُجَاجٌ وَجَعَلَ بَيْنَهُمَا بَرْزَخًا وَحِجْرًا مَّحْجُورًا
    سورہ الفرقان آیت نمبر53

    25

    فَأَوْحَيْنَا إِلَى مُوسَى أَنِ اضْرِب بِّعَصَاكَ الْبَحْرَ فَانفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرْقٍ كَالطَّوْدِ الْعَظِيمِ
    سورہ الفرقان آیت نمبر 63

    26

    أَمَّن جَعَلَ الْأَرْضَ قَرَارًا وَجَعَلَ خِلَالَهَا أَنْهَارًا وَجَعَلَ لَهَا رَوَاسِيَ وَجَعَلَ بَيْنَ الْبَحْرَيْنِ حَاجِزًا أَإِلَهٌ مَّعَ اللَّهِ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ
    سورہ النمل آیت نمبر 61

    27

    أَمَّن يَهْدِيكُمْ فِي ظُلُمَاتِ الْبَرِّ وَالْبَحْرِ وَمَن يُرْسِلُ الرِّيَاحَ بُشْرًا بَيْنَ يَدَيْ رَحْمَتِهِ أَإِلَهٌ مَّعَ اللَّهِ تَعَالَى اللَّهُ عَمَّا يُشْرِكُونَ
    سورہ النمل آیت نمبر 63

    28

    ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ بِمَا كَسَبَتْ أَيْدِي النَّاسِ لِيُذِيقَهُم بَعْضَ الَّذِي عَمِلُوا لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ
    سورہ الروم آیت نمبر 41

    29

    وَلَوْ أَنَّمَا فِي الْأَرْضِ مِن شَجَرَةٍ أَقْلَامٌ وَالْبَحْرُ يَمُدُّهُ مِن بَعْدِهِ سَبْعَةُ أَبْحُرٍ مَّا نَفِدَتْ كَلِمَاتُ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ
    سورہ لقمان آیت نمبر 27

    30
    أَلَمْ تَرَ أَنَّ الْفُلْكَ تَجْرِي فِي الْبَحْرِ بِنِعْمَتِ اللَّهِ لِيُرِيَكُم مِّنْ آيَاتِهِ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُورٍ
    سورہ لقمان آیت نمبر 31

    جواب دیںحذف کریں
  8. 31

    وَمَا يَسْتَوِي الْبَحْرَانِ هَذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ سَائِغٌ شَرَابُهُ وَهَذَا مِلْحٌ أُجَاجٌ وَمِن كُلٍّ تَأْكُلُونَ لَحْمًا طَرِيًّا وَتَسْتَخْرِجُونَ حِلْيَةً تَلْبَسُونَهَا وَتَرَى الْفُلْكَ فِيهِ مَوَاخِرَ لِتَبْتَغُوا مِن فَضْلِهِ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ
    سورہ فاطر آیت نمبر 12

    32

    وَمِنْ آيَاتِهِ الْجَوَارِ فِي الْبَحْرِ كَالْأَعْلَامِ
    سورہ الشوریٰ آیت نمبر 32

    33

    وَاتْرُكِ الْبَحْرَ رَهْوًا إِنَّهُمْ جُندٌ مُّغْرَقُونَ
    سورہ الدخان آیت نمبر24

    34

    اللَّهُ الَّذِي سخَّرَ لَكُمُ الْبَحْرَ لِتَجْرِيَ الْفُلْكُ فِيهِ بِأَمْرِهِ وَلِتَبْتَغُوا مِن فَضْلِهِ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ
    سورہ الجاثیہ آیت نمبر 12

    35

    وَالْبَحْرِ الْمَسْجُورِ
    سورہ الطور آیت نمبر 6

    36

    مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِيَانِ
    سورہ الرحمن آیت نمبر 19

    37

    وَلَهُ الْجَوَارِ الْمُنشَآتُ فِي الْبَحْرِ كَالْأَعْلَامِ
    سورہ الرحمن آیت نمبر 24

    38

    وَإِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ
    سورہ التکویر آیت نمبر 6

    39

    وَإِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْ
    سورہ الانفطار آیت نمبر 3


    جواب دیںحذف کریں
  9. نوٹ

    سورہ الکہف آیت نمبر 109

    اور سورہ لقمان آیت نمبر 27

    میں بحر دو دو دفعہ ہے

    یوں بحر کل اکتالیس بار ہے

    جواب دیںحذف کریں
  10. السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    محترم میں آپ کو شکرگزار ہوں کہ آپ نے میری حطا کی نشاندہی کی اور میرے کام کو پسند بھی کیا ۔ اس سے قبل کہ میں آپ کی تحقیق پر بات کروں ۔ کچھ عرض کرنا چاہوں گا۔
    اب میری ویب سائٹ کا اڈریس درج زیل ہے ۔ یہان تبصرہ کریں گئے تو دوسرے لوگ بھی مستفید ہو سکیں گے۔اس کے علاوہ آپ اپنا تعارف کرائیں گے تو مجھے خوشی ہوگی ۔
    http://quraniscience.com/the-mathematical-miracle-of-quran/
    آپ نے یقینناً پورا مضمون پڑھا ہو گا تو مزید بھی کسی لفظ کے بارے میں کوئی غلطی ہو تو بتائے گا۔
    یہ مضمون کافی سال پہلے لکھا گیا تھا اور اس وقت کوئی قابل ذکر سا سافٹ وئیر میسر نہ تھا اور جو تھے وہ رزلٹ مختلف بتا رہے تھے ۔ اس لیے اعتماد کی بنا ء پر ویسے ہی لکھ دیا تھا۔
    تیسری بات یہ ہے کہ ہارون یحیی صاحب کا مضمون انگلش میں ہے ۔ تو لفظ land کا ترجمہ ارض اور لفظ Sea کا ترجمہ بحر میں نے خود کیا تھا۔ ہوسکتا ہے کہ عربی الفاظ مختلف ہوں کہ جن پر تحقیق ہو ئی ہو۔ میں چونکہ عربی سے کچھ خاص معلومات نہیں رکھتا اس لیے کچھ مزید کہنا ممکن نہیں ہے۔ باقی اگر آپ اس کو بحث برائے بحث نہ سمجھیں اور بر ا محسوس نہ کریں تو کچھ عرض کرنا چاہوں گا کہ
    الحمد للہ میں نے کتاب، سائنس قرآن کے حضور میں دو سالہ تحقیق کے بعد ہی لکھی تھی ۔ مگر تحقیق کی تعریف کرنا قدرے مشکل ہے ۔ اس لیے کہ ہر چیز کی تحقیق ہر آدمی خود نہیں کرسکتا ۔ آج تک کوئی عالم دین بھی ایسا کم از کم میرے علم کی حدتک وجود نہیں رکھتا کہ جو دنیا کے ہر علوم پر خود دسترس رکھتا ہو ۔ اس کی چھوٹی سی مثال علامہ البانی صاحب کی ہے کہ اکثر علماء ان کی تحقیق کی بنا پر ہی کوئی بات کرتے ہیں ۔ اسی طرح ہارون یحیی صاحب کی علمی قابلیت بہت اچھی ہے ۔ چناچہ میں نے ان پر اعتمادکرتے ہوئے یہ اعدادوشمار دئیے تھے ۔ تاہم میں یہ ضرور کہتا ہون اور سمجھتا ہون کہ حق کے ظاہر ہونے کے بعد انکار کی ضد پر رہنا غلط اور شیطانی کام ہے۔ اس لیے مجھے جو آپ نے تفصیل سے تمام آیات قرآنی ارسال کی ہیں ان سے یقیناً آپ کی بات درست معلوم ہوتی ہے ۔ اللہ آپ کوجزائے خیر دے ۔ تاہم پریشانی کی بات اس حوالے سے نہیں ہے کہ یہ اعداد اور یہ دعوٰی قرآن و حدیث کی بنا پر نہیں ہے اور جیسا کہ میں نے اس کا اپنےمضمون میں برملا ذکر بھی کیا تھا اور اسی لیے کیا تھا کہ اگران اعدادو شمار میں فرق ہو تو اس کی ذد قرآن و حدیث پر نہ پڑے ۔ آپ تمام الفاظ پر تحقیق کریں اور مجھے بتائے تو میں پھر اس حوالے اس مضمون کو ناصرف درست کروں گا بلکہ ہارون یحیی صاحب کو بھی ای میل کروں گا۔ ان شاء اللہ۔ اس حوالے سے قرآن مجید کہ ایک اور پہلو پر بھی کافی مضمون لکھے جارہے ہیں ۔ ا س پر بھی اپنی رائے سے آگاہ فرمائیے ۔ اس کا لنک درج زیل ہے۔
    http://www.kitabosunnat.com/forum/%D9%81%D8%B6%D8%A7%D8%A6%D9%84-%D9%88%D9%85%D8%AD%D8%A7%D8%B3%D9%86-41/%D9%82%D8%B1%D8%A2%D9%86-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%B9%D8%B8%DB%8C%D9%85-%D9%85%D8%B9%D8%AC%D8%B2%DB%81-2954/
    جزاک اللہ خیر
    آپ کا بھائی
    طارق اقبال

    جواب دیںحذف کریں

a

Latest Articles