TRUE

Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
TO-LEFT
HIDE_BLOG

تازہ ترین:

latest

Ads Place

ہر زندہ چیز کو پانی سے پیداکیا

ہر زندہ چیز کو پانی سے پیداکیا قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے اس بات کی طرف درج ذیل آیت مبارکہ میں اشارہ کیاہے: ( وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَآ...


ہر زندہ چیز کو پانی سے پیداکیا

قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے اس بات کی طرف درج ذیل آیت مبارکہ میں اشارہ کیاہے:
( وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَآءِ کُلَّ شَیْئٍ حَیٍّ ط اَفَلَا یُؤْمِنُوْنَ)
''اور ہر جاندار چیز کو پانی سے زندگی بخشی ،کیا پھر بھی یہ لوگ (اللہ تعالیٰ کی خلاقی ) پر ایمان نہیں لاتے؟'' (1)
(وَاَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءَ  ط فَاَخْرَجْنَا بِہ اَزْوَاجًا مِّنْ نَّبَاتٍ شَتّٰی)
'' او راوپر سے پانی برسایا او راس بارش سے پودوں میں سے جوڑے بنائے جو ایک دوسرے سے جدا جدا ہیں ''(2)
 جدید سائنس نے آج اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ '' ہرجاندار شۓ میں پانی کو ایک مرکزی حیثیت حاصل ہے اور کسی بھی جاندار کے جسم کی ساخت کا وزن 50 سے 90 فی صد تک پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔ (3)
ڈاکٹر مورس بوکائیے لکھتے ہیں کہ ''ان آیات کے دو مفہوم ہو سکتے ہیں۔ ایک یہ کہ ہر زندہ چیز پانی سے بنائی گئی ہے (جو ا س چیز کا لازمی عنصر ہے)اور دوسرا یہ کہ ہر جاندار شے کی ابتدا پانی سے ہوئی ہے۔ یہ دونوں امکانی مفہوم سائنسی معلومات سے کلی طورپر مطابقت رکھتے ہیں'حیات کی ابتدا فی الحقیقت پانی ہے اور پانی تمام جاندار خلیات کا جزو اعظم ہے۔ پانی کے بغیر زندگی ممکن نہیں ہے۔ جب کسی دوسرے سیارے پر حیات کے امکان پر بحث کی جاتی ہے تو پہلا سوال ہمیشہ یہ ہوتاہے کہ کیا وہاں حیات کو قائم رکھنے کے لیے کافی مقدار میں پانی موجود ہے ؟
موجودہ معلومات ہمیں اس بات پر غور کرنے کی طرف مائل کرتی ہیں کہ قدیم ترین جاندار شے کا تعلق یقینا عالم نباتات سے ہو گا 'سمندری کائی کا سراغ ماقبل کیمبرین دور سے ملا ہے۔ یعنی اس زمانہ سے جودریافت شدہ قدیم ترین زمانہ ہے۔ نامیاتی اشیا جن کاتعلق عالم حیوانی سے ہے ' غالباً کسی قدر بعد میں ظہور پذیر ہوئیں'ان کا وجود بھی سمندر سے ہی ہوا۔
یہاں جس لفظ کا ترجمہ ''پانی ''کیا گیاہے وہ ''ماء ''ہے جس سے مراد آسمان سے برسا ہواپانی اورسمندری پانی دونوں ہو سکتے ہیں۔ماء کا لفظ یہا ں دوسرے معنوں میں ایک سیال شے( بغیر کسی مزید اشارے کے کہ اس کی نوعیت کیا ہو گی )یہ صراحت کرنے کے لیے استعمال ہوا ہے کہ تما م نباتاتی زندگی کی تشکیل کی بنیاد کیاہے ؟
ایک اور آیت میں فرمایا گیاہے:
( وَاللّٰہُ خَلَقَ کُلَّ دَآبَّةٍ مِّنْ مَّاءِ   )
''اللہ نے ہر چلنے والے جاندار کوپانی سے پیداکیا ''(4)
لہٰذا خواہ اس سے عمومی طورپر زندگی کی ابتدا سے بحث کی جائے یاوہ عنصرمراد ہو جو پودوں کو مٹی میں جنم دیتاہے 'یا حیوانات کاتخم سمجھاجائے 'قرآن میں ذکر کردہ حیات کی ابتدا کے تمام بیانات جدیدسائنسی معلومات سے پوری طرح مطابقت رکھتے ہیں۔زندگی کی ابتدا سے متعلق جو نظریات نزول قرآن کے وقت عام طورپر رائج تھے ان میں سے کوئی بھی قرآن کے متن میں مذکور نہیں ہے۔ (5 )
 
موٴلف ۔ طارق اقبال سوہدروی ۔  جدہ ۔ سعودی عرب

حواشی


(1    سورة الانبیاء  ۔ 21:30   
(2   طہ،20:53
(3   بحوالہ مائیکروسافٹ اینکارٹا انسائیکلوپیڈیا ،1996
 (4)۔ النور۔ 24:45
(5)۔بائیبل 'قرآن اورسائنس از مورس بوکائیے ۔ صفحہ 226-227


کوئی تبصرے نہیں

a

Latest Articles